Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ : انگلش ٹیم 272 رنز پر ڈھیر‘ پاکستان کی دوسری اننگز میں محتاط بلے بازی

لارڈز ٹیسٹ : انگلش ٹیم 272 رنز پر ڈھیر‘ پاکستان کی دوسری اننگز میں محتاط بلے بازی
July 16, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 272 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز بھی پراعتماد انداز سے کیا مگر پہلی اننگز میں چالیس رنز بنانے والے محمد حفیظ دوسری اننگز میں بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ سٹورٹ براڈ نے ان کی وکٹ اڑائی۔ پاکستان نے اس وقت تک مجموعی طور پر ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ شان مسعود بیس اور اظہرعلی سولہ رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔