Sunday, September 8, 2024

لارڈز میں پاکستان کی فتوحات کی  تعداد 4 ہو گئی

لارڈز میں پاکستان کی فتوحات کی  تعداد 4 ہو گئی
July 17, 2016
  لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح اپنے نام کر کے لارڈز میں اپنا ریکارڈ بہتر کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کی فتوحات کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف فتوحات کی تعداد بھی اتنی ہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق انفرادی کارکردگی میں  یاسر شاہ حالیہ ٹیسٹ کے سب سے کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بہت سے ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔ یاسر شاہ لارڈز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باؤلر  جبکہ ایشیائی اسپنر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لارڈز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ملکی سپنرز میں بھی دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ یاسر شاہ نے لارڈز کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سپنر کا پچاس سالہ ریکارڈ بھی توڑا۔ اپنے کیرئیر کے تینتالیسویں ٹیسٹ میچ کی قیادت کرنے والے مصباح الحق   بیس سال بعد لارڈز میں فتح دلا کر سابق کپتان عمران خان کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن چکے ہیں۔