Sunday, September 8, 2024

لارڈز میں بھی یاسرشاہ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا

لارڈز میں بھی یاسرشاہ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا
July 16, 2016
لندن(92نیوز)اسپن کےشاہ یاسر شاہ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ایک سو بیس سال سے نہ ٹوٹنے والا وکٹوں کی  تیز ترین  سنچری کا ریکارڈ یاسر شاہ کے قبضے میں دکھائی دینے لگا۔ تفصیلات کےمطابق وکٹوں پر وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ  تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئےایک سو بیس سال سے نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ یاسر شاہ کی پہنچ میں دکھائی دینے لگا۔ مایہ ناز اسپنر انگلینڈ کیخلاف سیریز میں  وکٹوں کی تیز ترین سنچری  کا کارنامہ اپنے نام کر سکتے ہیں ،یاسر شاہ  کی وکٹوں کی تعداد اکیاسی ہو چکی ہے یاسر شاہ  کو انگلینڈ کے جارج لوہمن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے لارڈز میں جاری پانچ روزہ میچ  اور اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں  انیس شکار درکار ہیں۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک سو انتالیس سالہ تاریخ میں  تیز ترین اسی وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن چکے   ہیں اسپنر کی موجودہ فارم دیکھتے ہوئے  اس بات کا قوی امکان  ہے کہ یاسر شاہ وکٹوں کی  تیز ترین سنچری کا تاریخی ریکارڈ بھی  اپنے نام کر لیں گے۔