Thursday, April 25, 2024

لارڈ ضمیر نے ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

لارڈ ضمیر نے ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
November 7, 2019
لندن ( 92 نیوز) ہاؤس آف لارڈز کے نامزد رکن لارڈ ضمیر  چودھری نےتاحیات رکن کی حیثیت سےحلف اٹھالیا ، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونےوالی تقریب میں لارڈ ضمیر  کے اہل خانہ بھی موجودتھے۔ان کا تعلق حکمران کنزرویٹو پارٹی سے ہے۔ لارڈ شپ کاحلف اٹھانےوالےپاکستانی نژاد برطانوی تاجر ضمیر چودھری کاتعلق  گوجر خان سے ہے ، وہ 12 سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ آئے ، وہ برطانیہ کے بڑے کیش اینڈ کیری گروپ بیسٹ وے کے چیف ایگزیکٹو سر انور پرویز کے بھتیجے ہیں۔ ضمیر چودھری کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین کے طور پر پاک برطانیہ تعلقات کو مستحکم کرنےکیلئےکوشاں ہیں ،حلف اٹھانے کےبعد ان کا کہنا تھا ان کا گروپ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنےوالاگروپ ہے،وہ پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کےفروغ کیلئےبھرپورکوشش کریں گے۔