Wednesday, April 24, 2024

لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں :وزیر اعلیٰ سندھ

لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں :وزیر اعلیٰ سندھ
May 30, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی ایکسپوسینٹرمیں دوروزہ لائیواسٹاک نمائش کاافتتاح کردیاگیا،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہےکہ لائیواسٹاک نمائش معیشت کیلئےاہمیت کی حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےہمیشہ کی طرح اس بارپھرآمدمیں تاخیرکردی،لائیواسٹاک نمائش کاافتتاح کرنےچارگھنٹےتاخیرسےایکسپوپہنچےاورافتتاح کرڈالا۔ اس موقع پرمیڈیاسےگفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ لائیواسٹاک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،نمائش سےمعیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ آئندہ مالی سال کابجٹ غریب دوست بجٹ ہوگا،واضح رہےلائیواسٹاک نمائش میں اکیس ملکی اورچودہ بین الااقوامی کمپنیوں کےعلاوہ سرمایہ کاربھی شرکت کررہےہیں، نمائش دوروزتک جاری رہےگی۔