Sunday, September 8, 2024

لائٹس آﺅٹ ... ہارر فلموں کے شوقین افراد کا دل دہلا دینے والی فلم

لائٹس آﺅٹ ... ہارر فلموں کے شوقین افراد کا دل دہلا دینے والی فلم
July 12, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”لائٹس آوٹ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہارر فلم ”لائٹس آوٹ“ کی کہانی ایک آسیب زدہ گھر کے گرد گھومتی ہے۔ خوف کے سائے میں بچپن گزارنے والی روبیکا پراسرار واقعات کے بعد گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ روبیکا کے چھوٹے بھائی کو بھی کچھ ایسی ہی پراسرار صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ گھر میں جب بھی روشنیاں بند کی جاتیں تو ایک پراسرار مخلوق اندھیرے میں رونما ہو جاتی۔ لائٹس کا بند ہونا گھر میں موجود افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ سینڈ برگ نے دی ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں ٹریسا پالمر، گبریل بیٹ مین، بلی برکی، ماریا بیلو، رولینڈو بوائس، ایمیا ملر اور ماریا رسل شامل ہیں۔ فلم 22جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔