Thursday, September 19, 2024

لائنل میسی کی جانب سے عطیہ کئے گئےجوتوں نے مصرمیں طوفان برپا کردیا

لائنل میسی کی جانب سے عطیہ کئے گئےجوتوں نے مصرمیں طوفان برپا کردیا
April 1, 2016
قاہرہ(ویب ڈیسک)فٹ بال اسٹار لائنل میسی کی جانب سے عطیہ کیے گئے جوتوں نے  مصر میں طوفان برپا کر دیا  مصری ارکان پارلیمنٹ اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے  اسے مصر کی توہین قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر میسی نے مصر کے ایک ٹیلی ویژن کو  خیراتی کاموں میں امداد کے لیے اپنے جوتوں کا ایک جوڑا دیا تا کہ اسے نیلام کر کے  رقم استعمال کی جا سکے ۔  ٹی وی پر یہ جوتے دکھائے جانے کے بعد مصر میں شدید ردعمل سامنے  آیا ۔ مصری پارلیمنٹ کے رکن  حساسن نے ایک پروگرام میں  اسے سات ہزار سال میں مصریوں کی سب سے بڑی توہین قرار دے دیا ۔ حساسن نے اپنے جوتے دکھاتے ہوئے کہا کہ  وہ ان سے میسی کی پٹائی کرے گا ۔ مصر کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بھی  سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ  مصر کے غریبوں کو ان کی ضرورت نہیں ،   یہ جوتے  میسی اور اس کے حامیوں کے سر پر  پڑنے چاہیئں ۔ مصر میں جوتوں  کو ایک غلیظ چیز سمجھا جاتا ہے کسی کے گھر میں جوتوں سمیت چلے جانا توہین کے مترادف ہے  اسی طرح گھر کے باہر جوتا الٹا رکھنا بھی  تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا ہے ۔ ۔ مصر میں چند آوازیں میسی کے  حق میں بھی بلند ہوئیں ،، مصری ٹیم کے اسٹرائیکر  احمد حسام نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ادیب کی قیمتی ترین  چیز اس کا قلم اور فٹ بالر کے لیے اہم ترین اس کے جوتے ہوتے ہیں ،  اس لیے ان الزامات کو ختم ہونا چاہیے ۔۔ میسی اور اس کے کلب بارسلونا  کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔