Sunday, September 8, 2024

لائنل میسی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

لائنل میسی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
July 8, 2016
  بیونس آئرس(سپورٹس  ڈیسک)میسی کے چاہنے والوں کی کوشش رنگ لے آئی اپنے ہیرو کو منانے کےلئے  ارجنٹینا کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نکلے تھےجس کے بعد سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق فٹ بال کی دنیا  میں اپنا لوہا منوانے والے لائنل میسی کی مشکلات کم ہونے کانام نہیں لے رہیں ایک جانب تو انہوں نے  کوپا کپ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو دوسری  طرف انہیں  ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ جیل کی سزا سنائی جاچکی ہے ۔ تاہم ارجنٹائن اور بارسلونا کے سٹار فٹبالر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے فوری بعد ہی ان پرعوامی دباؤ بڑھنے لگا تھا اور اس سلسلے میں  بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی تھی ۔ اپنے مداحوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے  لائنل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے  جبکہ سٹار فٹبالر لیونل میسی کے وکلا نے کہا ہے کہ لائنل میسی ٹیکس فراڈ کیس میں ملنے والی سزا کے خلاف اپیل  بھی کریں گے۔