Sunday, September 8, 2024

لائنل میسی نے دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا

لائنل میسی نے دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا
August 28, 2015
مونٹی کارلو (ویب ڈیسک) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق میسی کا مقابلہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، یوراگوئے کے لوئس سواریز سے تھا۔ ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ یہ اعزاز دو بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سلسلے میں مناکو کے دارالحکومت مونٹی کارلو میں براہ راست ووٹنگ ہوئی جس میں یورپ بھر کے صحافیوں نے حصہ لیا۔ میسی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے یورپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وہ اس اعزاز کو دو بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے دو ہزار گیارہ میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ میسی کو یہ اعزاز اپنے کلب بارسلونا کو یورپین چیمپئنز لیگ، سپینش لیگ اور سپینش کپ کے ٹائٹل جتوانے پر دیا گیا۔