Friday, May 17, 2024

لائن جج کو گیند مارنے پر سربیا کے نواک جوکووچ یو ایس اپن سے باہر

لائن جج کو گیند مارنے پر سربیا کے نواک جوکووچ یو ایس اپن سے باہر
September 7, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) لائن جج کو گیند مارنے پر  سربیا کے نواک  جوکووچ یو ایس اوپن  سے باہر ہو گئے ۔ سربیئن ٹینس  اسٹار  نے اسپینش کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹاکے ساتھ میچ میں  پوائنٹ ہارنے پر مایوسی میں گیند کو ہٹ کیا، جو لائن جج کو جا لگی ، جوکو وچ ایونٹ   جیتنے کیلئے فیورٹ  تھے۔

اسپینش کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا کے ساتھ میچ کے دوران پوائنٹ ہارنے پر جوکووچ نے مایوسی میں گیند کو ہٹ کیا، جو عقب میں موجود لائن جج کو جا لگا،جس پر امپائر نے انہیں  میچ سے ڈس کوالیفائی کر دیا ۔

سابق  ٹینس کھلاڑیوں نےجوکووچ کے  ایونٹ سے  باہر ہونے کو مایوس کن قرار دے دیا،سربین ٹینس اسٹار ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ تھے ۔

جرمنی کے الیکزینڈر  زاویریو ،کینیڈا کے ڈینس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، جرمنی کی  اینجلیک کربر،چیک ریپبلک کی  پیٹرا کویٹوا    شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں  ۔

جرمنی کی ٹاپ سیڈ  اینجلک  کربر اور  چیک ریپبلک کی  پیٹرا کویٹوا  کو   بھی  اپ سیٹ   شکست ہو گئی

جرمنی کے الیکزینڈر  زاویریو ،کینیڈا کے ڈینس ،امریکا کی شیلبی روجرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،قازقستان کی یولیا پیوٹنسیوا بھی لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔