Thursday, May 9, 2024

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
January 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب کر لیئے گئے۔ ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک زاہد حفیظ چوھدری نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو طلب کیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شید احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی جنوبی ایشیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم سے ہٹا نہیں سکتیں۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت فائر بندی انتظام کا احترام اور ایسے واقعات کی تحقیقات کرے۔ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو اپنا کام کرنے کی اجازت دے۔ بھارتی افواج نے 11 جنوری کو کوٹ کٹیہرا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری 24 سالہ محمد اشتیاق شہید ہو گیا تھا۔