Monday, September 16, 2024

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کے مورچوں میں خاموشی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کے مورچوں میں خاموشی
August 12, 2015
کوٹلی (92نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں آج بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے علاقوں کیلر باغ اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کے مورچوں میں خاموشی چھا گئی۔ واضح رہے کہ بھارت کے انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی جب سے وزیراعظم کے عہدے پر پہنچے ہیں انہوں نے پاکستان کیخلاف ایک غیرعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ ان کے منصب سنبھالنے سے اب تک پاکستان اور بھارت کی سرحد پر فائرنگ کے بیشمار واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں درجنوں پاکستانی اب تک جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔