Wednesday, April 24, 2024

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید ،9 افراد زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید ،9 افراد زخمی
July 30, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے  شہری شہید جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال  فائرنگ  کے نتیجے میں 26 سالہ  نعمان احمد شہید جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بیشتر بھارتی فوجی چوکیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فورسز سویلین آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کر رہی ہے ۔ بھارتی فورسز نے ڈنہ دھدنیال جوڑا، لیپا ، شاردا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔