Friday, April 19, 2024

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالا صوبیدارمحمد ریاض جھنگ میں سپرد خاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالا صوبیدارمحمد ریاض جھنگ میں سپرد خاک
April 2, 2019

جھنگ (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے صوبیدارمحمد ریاض کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 لائن آف کنڑول کے راولا کوٹ سیکٹر پر بزدل دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والےقوم کے بہادرسپوت صوبیدارمحمد ریاض کو جھنگ کے نواحی موضع کھوتیانہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید صوبیدار محمد ریاض کو سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں فوجی افسروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ میں جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد شہید ہو گئے تھے۔  

 رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرز پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا پاک فوج  نے بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہو گئی۔ دشمن کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا لائن آف کنڑول پر بھارتی جارجیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔