Tuesday, May 7, 2024

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید
September 4, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر  بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شہری عبدالرشید  جاں بحق ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے رواں برس متعدد بار اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ۔ بزدل دشمن نےہر بار سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔