Friday, March 29, 2024

لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہتر ہے، آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہتر ہے، آئی ایس پی آر
March 3, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہتر ہے۔ پاک فوج نے مشرقی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال بتا دی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف سرحدی مقامات پر فائرنگ کی۔ بھارت نے رات کو نیزہ پیر، جندروٹ اور باغسرسیکٹر پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپور انداز سے جواب دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا جواب موثر انداز سے دیا جارہا ہے۔ بزدل بھارت شہری آبادی کو جبکہ پاک فوج دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں۔