Thursday, May 9, 2024

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کا کنٹرول ،بھارت مذاکرات پر مجبور

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کا کنٹرول ،بھارت مذاکرات پر مجبور
June 7, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کا کنٹرول ہو گیا ، مزید ہزیمت سے بچنے کیلئے بھارت مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا، تاہم چینی اور بھارتی فوجی کمانڈرزکے درمیان ہونے والاسات گھنٹے طویل اجلاس بھی کشیدگی کم نہ کرسکا۔

اکھنڈ بھارت کا منصوبہ  ناکام، مودی حکومت کا بھگوڑے فوجیوں کے بل پر ہمسایوں کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ چینی حکمت عملی کے آگے ایک پل نہ ٹھہر سکا ،ایل اے سی کو پرانی پوزیشن پر بحال کرنے کیلئے بھارت نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول  پرچین اور بھارت کےاعلیٰ فوجی کمانڈرز کا سات گھنٹے طویل اجلاس بھی بھارت کیلئے کوئی اچھی خبرنہ لاسکا ، سرحد پرقائم ايک چيک پوسٹ پرچین اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، بھارتی وفد کی قیادت14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندرسنگھ، جبکہ چینی وفدکی سربراہی جنوبی زنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل لین لیو نے کی۔

بھارتی ماہرین نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں، سرحد کی پرانی پوزیشن پر بحالی کیلئے دونوں ممالک کو بہت کچھ کرنا ہوگا۔

اُدھر چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمزکے مطابق امریکا بیجنگ پردباؤبڑھانے کیلئےصرف اپنے سٹریٹجک مفادات دیکھ رہاہے، اسے کسی دوسرے کی کوئی فکر نہیں۔

گلوبل ٹائمز نے مزید لکھا کہ چین اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی دستبردار نہیں ہوگا اوربھارت کے کسی بھی غلط اندازے پر اسے سخت ردعمل سہنا پڑے گا ، چین بھارت سے دشمنی نہیں چاہتا ، نہ ہی بھارت کو امریکا کے ہاتھوں بے وقوف بنتے دیکھنا چاہتا ہے۔