Tuesday, April 16, 2024

لائبیریا مہلک وائرس ایبولا سے پاک ہونے کے قریب تر، مریضوں میں نمایاں کمی، مغربی افریقہ کے میں دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں

لائبیریا مہلک وائرس ایبولا سے پاک ہونے کے قریب تر، مریضوں میں نمایاں کمی، مغربی افریقہ کے میں دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں
May 1, 2015
لائبیریا (ویب ڈیسک) لائبریا مہلک وائرس ایبولا سے پاک ہونے کے قریب تر ہے جس کے باعث امریکا نے دارالحکومت مونروویا میں اپنا ایبوالا ٹریٹمنٹ یونٹ بند کر دیا ہے۔ ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد امریکا نے لائبیریا سے اپنی تمام میڈیکل اور امدادی ٹیمیں واپس بلا لی ہیں اور دارالحکومت مونروویا میں قائم اپنا میڈیکل کلینک بھی بند کر دیا ہے۔ لائبیریا میں ایبولا سے متاثرہ شخص کی آخری ہلاکت ستائیس مارچ کو ہوئی تھی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اگر متاثرہ ملک میں لگاتار بیالیس دن ایبولا وائرس سے کوئی ہلاکت نہ ہو تو وہ ایبولا فری ملک بن جاتا ہے۔ خطرناک ایبولا وائرس سے مغربی افریقہ میں دس ہزار سے زائد لوگ زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔