Thursday, May 2, 2024

لاء کے داخلے کے خواہشمند طلباء ایڈمیشن ٹیسٹ آؤٹ آف کورس آنے پر سراپا احتجاج

لاء کے داخلے کے خواہشمند طلباء ایڈمیشن ٹیسٹ آؤٹ آف کورس آنے پر سراپا احتجاج
December 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر کے لاء میں داخلے کے خواہش مند طلباء ایڈمیشن ٹیسٹ آؤٹ آف کورس آنے پر سراپا احتجاج ہیں ، کہتے ہیں گریس مارکس دئیے جائیں یا پھر پاسنگ مارکس چالیس فیصد کئے جائیں۔

ملک بھر میں چھ دسمبر کو ہونیوالے لاء  ایڈمیشن ٹیسٹ میں جنرل نالج کی بجائے کرنٹ افیئر شامل کرنے پر سینکڑوں طلباء سراپا احتجاج بن گئے، طلباء کا کہنا ہے کہ گریس مارکس دیے جائیں یا پھر پاسنگ چالیس فیصد کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے سلیبس مقرر کیا جائے، طلباء نے کہا ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرینگے۔

طلباء نے ایڈمیشن ٹیسٹ آوٹ آف کورس آنے پر وزیر اعظم ، وزیر تعلیم اور چئیرمین ایچ ای سی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں کوئی بھی سوال آؤٹ آف کورس نہیں آیا، تمام سوالات سلیبس کے مطابق تھے۔