Thursday, April 25, 2024

قیمتی پتھر نگینوں میں ڈھل کر نہایت دیدہ زیب لگتے ہیں

قیمتی پتھر نگینوں میں ڈھل کر نہایت دیدہ زیب لگتے ہیں
November 16, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) پہاڑوں سے نکلنے والے قیمتی پتھر جب انگوٹھیوں میں جڑے جاتے ہیں تو نہایت دیدہ زیب لگتے ہیں۔ پہاڑوں سے نکلنے والے قیمتی پتھر نگینوں میں ڈھل کر کئی لوگوں کی کمزوری بن جاتے ہیں۔ پتھروں کے اپنے خواص اور اثرات ہوتے ہیں جس پر ان پتھروں کا شوق رکھنے والے افراد کی بڑی اکثریت یقین رکھتی ہے۔ کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب فٹ پاتھ پر قیمتی پتھر وں کا کاروبار کرنے والے افراد کے گرد ہر وقت خریداروں کا رش لگا رہتا ہے ۔ کچھ لوگ ان نایاب پتھروں کو دل کی شفا اور خوشی حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ زمانہ قدیم سے ہی پتھروں کا استعمال ہوتا آرہا ہے۔ ان پتھروں کی پہچان پہلے اس قدر آسان نا تھی مگر آج کل اس جوہرات کی شناخت کے لئے جدید طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں۔ اس کام میں اس کی مہارت اس قدر ہے کہ یہ لوگوں کو ستاروں کی گردش کے مطابق انگھوٹھیاں دیتا ہے۔ قسمت بدلنے والی یہ انگھوٹھیاں تمام مذاہب کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کا اوپل ، سری لنکا کا نیلم ، سوات کا زمرد ، کابل کا یاقوت ، ایران کا فیروزہ اورعقیق جبکہ ساتھ افریقہ کا پکراج مشہور اور قیمتی پتھر ہیں۔