Friday, April 26, 2024

قیمتی پتھر اور سونا ملک سے باہر لے جانے کے خلاف سز ا کا آرڈیننس جاری

قیمتی پتھر اور سونا ملک سے باہر لے جانے کے خلاف سز ا کا آرڈیننس جاری
January 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قیمتی پتھر اور سونا ملک سےباہر لے جانے کے خلاف سز ا کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ 10 ہزار ڈالر سے زائد باہر بھجوانے پر کسٹم قوانین حرکت میں آئیں گے۔ ممبر کسٹم ایف بی آر جاوید غنی نے میڈیا  بریفنگ میں بتایا کہ کسٹم قوانین میں ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 10 ہزار ڈالر سے زیادہ باہر بھیجنے پر کسٹم قوانین حرکت میں آئیں گے۔ غیر قانونی طریقے سے 20 ہزار سے 50 ہزار ڈالر باہر لیجانے پر سزا ہو گی۔ کرنسی ضبط اور 2 سال قید کی سزا  ہوگی۔ 50 ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ 4 گنا اور 7 سال قید کی سزا ہو گی۔ ممبر کسٹم ایف بی آر جاوید غنی نے کہا بینکوں کے ذریعے ترسیل میں سٹیٹ بینک کے قوانین کے تحت اجازت ہو گی۔ روکنے والی اتھارٹی کسٹم سمیت پولیس اور ایف آئی اے بھی ہوسکتی ہے۔ سونا اور قیمتی پتھر پر بھی یہی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 تولہ سونا سے زیادہ باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔