Saturday, April 20, 2024

قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جاتیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جاتیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا
May 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جاتیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا حکومت کو کئی مشکلات ورثے میں ملیں ۔ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کا بڑا مسئلہ ہے ۔ حکومت اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے نیشنل میڈیسن پالیسی بنائے گی جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی ۔ ظفر مرزا نے کہا بعض ادویات کی قیمتیں اس لیے بڑھائی گئی تھیں کہ کہیں ادویات مارکیٹ سے غائب نہ ہو جائیں ۔ چند ادویات کی قیمتوں میں 2002 کے بعد سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا مہنگی ادویات کی مد میں عوام سے وصول کیا گیا پیسہ پاکستان بیت المال کے ذریعے غریب عوام کے علاج پر صرف کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پچاس سے ساٹھ فیصد ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ 464 ادویات کی قیمت میں کمی سے 8 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ حکومتی فیصلے کے بعد کمپنیوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔