Tuesday, May 14, 2024

قیام پاکستان سے اب تک ملکی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہوا : وزیر قومی صحت

قیام پاکستان سے اب تک ملکی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہوا : وزیر قومی صحت
November 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے دو روزہ قومی کانفرنس 5نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل کہتی ہیں کہ قیام پاکستان سے اب تک ملک کی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاپولیشن کانفرنس وزرات منصوبہ بندی اورپاپولیشن کونسل کے اشتراک سے منعقد ہو گی جس میں 30 غیر ملکی ماہرین سمیت 500 مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آباد ی بڑھنے کی شرح 1.9 فیصد ہے۔ سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے بتایا کہ پاکستان میں صحت کے مراکز کی تعداد 19 ہزار ہے مگر صرف ساڑھے تین ہزار مراکز میں خاندانی منصوبہ کی سہولتیں میسر ہیں۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ آبادی بڑھنے سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ پاپولیشن سمٹ کے انعقاد کا مقصد قومی پاپولیشن پالیسی اور مانع حمل ادویات پر کثیرالجماعتی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔