Sunday, May 19, 2024

قیام امن کیلئے ایک اور عالمی کوشش ، ایک روزہ افغان امن اجلاس آج ماسکو میں ہوگا

قیام امن کیلئے ایک اور عالمی کوشش ، ایک روزہ افغان امن اجلاس آج ماسکو میں ہوگا
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) افغان امن اجلاس آج روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگا، افغان امن کونسل اور طالبان  کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ کریں گے۔ مذاکرات میں امریکا، چین ، بھارت ، ایران اوروسط ایشیائی ریاستوں کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ افغان طالبان کا نمائندہ وفد قطر سے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کےلیے علاقائی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔ ماسکو میں ہونے والے اہم اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔