Friday, May 17, 2024

قوی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ، چودھری پرویز الٰہی

قوی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ، چودھری پرویز الٰہی
January 18, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کاہ کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالےسے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے ، سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کا ماحول ختم ہونا چاہئے ۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اصغرحسین شاہ نے چودھری پرویز الہی اور چودھری مونس الہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔  چودھری پرویزالہٰی نے کہا پارٹی میں شامل ہونے والوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا، سینیٹ کے انتخابی محاذ کے لئے مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں عوام کے لیے ڈیلیور کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے منفی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں،بھارت امن سے کھیلنے کے لئے جھوٹے منصوبے بناتا ہے،دنیا نوٹس لے۔