Monday, May 13, 2024

قومی ہیرومحمد علی سدپارہ سول اعزاز کیلئے نامزد

قومی ہیرومحمد علی سدپارہ سول اعزاز کیلئے نامزد
February 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو سول اعزاز کیلئے نامزد کرلیا گیا ، گلگت بلتستان حکومت نے فیملی کیلئے مراعات کی منظوری دے دی، بیٹے کو سرکاری نوکری ملے گی جبکہ بیوہ کو 30 لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔

پہاڑوں کے بیٹے  محمد علی سدپارہ کو سول اعزاز کیلئے نامزد کر لیا گیا، گلگت بلتستان کابینہ نے کیلئے مراعات کی منظوری دےدی، قومی ہیرو کی بیوہ کو 30لاکھ امداد، بیٹے کو نوکری ملے گی، کابینہ نے محمد علی سدپارہ کوہ پیمائی ادارہ قائم کرنے کی منظوری بھی دی، صوبائی وزیر راجہ ناصر نے سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا، کابینہ کے اجلاس میں محمد علی سدپارہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اظہار تعزیت کے لئے گھر بھی جائیں گے، محمد علی سدپارہ رواں ماہ کے ٹو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، طویل ترین آپریشن کے باوجود سدپارہ اور ساتھیوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔