Monday, May 13, 2024

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آپریشن چوتھے روز بھی جاری

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آپریشن چوتھے روز بھی جاری
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی ہیرو محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے سی ون تھرٹی جہاز سے سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔ گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کے ٹو اور بلترو کے علاقے میں موسم خراب ہے، زمینی سرچ آپریشن  بھی فی الحال معطل ہے۔ ریسکیو مشن کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

گزشتہ 3 روز کے ریسکیو آپریشن سے کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ علی سدپارہ اور اُن کے دونوں ساتھیوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے۔