Friday, May 17, 2024

قومی ہیرو عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے، گلگت بلتستان حکومت اور بیٹے ساجد کی تصدیق

قومی ہیرو عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے، گلگت بلتستان حکومت اور بیٹے ساجد کی تصدیق
February 19, 2021

اسکردو (92 نیوز) پاکستان قومی ہیرو اور عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے۔ صوبائی حکومت اور ساجد سدپارہ نے موت کی تصدیق کردی۔

وزیرسیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت، فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ علی سدپارہ دنیا میں نہیں رہے، حکومت علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کا اسکول قائم کرےگی۔

راجہ ناصر نے محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا

علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور صوبائی وزیر نے کوہ پیماوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے اپنے والد کا مشن جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

5 فروری کو کے ٹو کی چوٹی سر کرنے اور سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب لیے محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی 8200 کی بلندی پر بوٹل نک کراس کر چکے تھے کہ اْن سے مواصلاتی رابطہ کٹ گیا،جس کے بعد سے محمد علی سدپارہ و ساتھی لاپتہ ہیں، جب کہ مہم میں شریک ساجد سدپارہ کے مطابق ان کے والد اور ساتھیوں نے چوٹی سر کر لی تھی اور واپسی پر حادثہ ہوا۔