Friday, April 19, 2024

قومی ہیرو بھی ٹیکس چور نکلے ،ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کے تین اکاؤنٹ منجمدکردیے

قومی ہیرو بھی ٹیکس چور نکلے ،ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کے تین اکاؤنٹ منجمدکردیے
June 2, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)قومی ہیرو ٹیکس چور نکلے ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کے تین اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ ایف بی آر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ   انکم ٹیکس کی مد میں بیالیس لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے محمد حفیظ کو کئی مرتبہ نوٹس بھی بھیجے گئے ہیں تاہم اُنہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا جس کے بعد پہلے مرحلے میں محمد حفیظ کے تین اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور اگر اب بھی ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو حفیظ کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔