Wednesday, April 24, 2024

قومی ہاکی گول کیپر عمران بٹ کی مشکلات کم ہونے کا امکان

قومی ہاکی گول کیپر عمران بٹ کی مشکلات کم ہونے کا امکان
November 24, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی ہاکی گول کیپر عمران بٹ کی مشکلات کم ہونے کا امکان ،پی ایچ ایف نے عمران بٹ کو تربیتی کیمپ میں بلانے کا گرین سگنل دے دیا ،فٹنس بہتر ہونے پر عمران بٹ کو ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

 گول کیپر عمران بٹ نے رواں سال فروری میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید پر سنجیدہ الزامات لگائے اور کہا کہ گرین شرٹس ان کی کوچنگ میں جیتنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہوگئی۔

 میڈیا میں عمران بٹ کی بیان بازی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھی گئی ، اس کے بعد گول کیپر کسی تربیتی کیمپ میں جگہ بھی نہیں بنا سکے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی شکست کے بعد خواجہ محمد جنید کو بھی ہٹا دیا گیا تھا،قومی ہاکی ٹیم کے لئے اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز ہے جس کا میلہ آئندہ سال اپریل میں سجے گا۔