Sunday, September 8, 2024

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی حکومتی عدم دلچسپی کا رونا رونے لگے

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی حکومتی عدم دلچسپی کا رونا رونے لگے
July 15, 2016
    لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کےکوچ طاہر زمان  حکومتی سپورٹ کم ہونے کا شکوہ کرنے لگے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں طاہر زمان کا کہنا ہے  کہ گورنمنٹ کی سپورٹ نہ ہونے سے نوجوان  ہاکی میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔ ہاکی میں ٹاپ پلیئر کو روزانہ صرف دس ڈالر دیے جاتے ہیں ۔ ماضی کی طرح ہاکی پلیئرز کو مستقل نوکریاں بھی نہیں دی جار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ پرتوجہ نہ دینے سے   پاکستان کی ہاکی زوال پذیر ہوئی ہے۔