Monday, May 6, 2024

قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ارشد  چودھری انتقال کر گئے

قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ارشد  چودھری انتقال کر گئے
June 11, 2015
لاہور(92نیوز)ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ارشد چودھری انتقال کر گئے ۔ سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے انتقال کے بعد اولمپکس کوالیفائنگ کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزایک روز کے لئے ملتوی کر دئیے گئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم اولمپیئن ارشد چودھری پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کے بہنوئی تھے۔ ارشد چوہدری نے پاکستان کی جانب سے انیس سو بہتر میو نخ اولپمکس اور انیس چھہتر کے مونٹریال اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کی ۔ ارشد چوہدری پچھلے دو سال سے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں خدمات سر انجام دے رہے تھے،مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔