Saturday, May 18, 2024

قومی ہاکی ٹیم میرٹ پر سلیکٹ کی ہے : چیف سلیکٹر حسن سردار

قومی ہاکی ٹیم میرٹ پر سلیکٹ کی ہے : چیف سلیکٹر حسن سردار
September 22, 2017

کراچی (92 نیوز) ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم کے سلیکشن کے بارے میں چیف سلیکٹر حسن سردار کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ حسیم خان پر کافی عرصے سے پرفارمنس نہیں دکھا رہئے تھے۔ اس لئے ان کے سلیکشن پر غور نہیں کیا گیا۔ ۔ٹیم میں کچھ پرانے کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہئے جس سے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنے گا۔ حسن سردار کا کہنا تھا کہ ایشا کپ میں بھارت سے مقابلہ ہے اور امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

 ایشیا کپ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 11 اکتوبر سے 22 اکتوبر کے درمیان کھیلا جا ئے گا جس میں آٹھ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔