Friday, April 19, 2024

قومی ہاکی ٹیم عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی
November 24, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) قومی ہاکی ٹیم عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔ اس موقع پر  قومی  کپتان  نے عالمی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ہاکی کے عالمی کپ میں پانچ براعظموں کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  جبکہ ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے کا۔ قومی ٹیم کے کپتان رضوان سنئیر کا کہنا ہے جو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی وہ جیتے گی۔ بھارت سمیت جہاں بھی جائیں خواہش ہوتی ہے پاکستان کے لیے اچھا کریں۔ انہوں نے کہا بطور کپتان چاہتا ہوں کہ ورلڈکپ جیت کر آئیں۔ قومی ہاکی کے کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم سرپرائز دے گی ہاکی ٹیم کی رینکنگ پر مت جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ایمانداری سے بیسٹ پلئیر سلیکٹ کیے ہیں۔ پاکستان اپنے گروپ میچز  ملائیشیا جرمنی اور ہالینڈ کے خلاف  کھیلے گا۔