Friday, May 10, 2024

قومی کھیلوں کی مشعل کراچی میں روشن کر دی گئی ‏

قومی کھیلوں کی مشعل کراچی میں روشن کر دی گئی ‏
October 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) قومی کھیلوں کی مشعل کراچی میں روشن کردی گئی، مزارقائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ قومی کھیلوں کی مشعل کراچی میں روشن کردی گئی ، مشعل روشن کرنے کی پروقارتقریب کا انعقاد مزارقائد پر کیاگیا ، قومی کھیل چھبیس اکتوبر سےپشارمیں کھیلےجائیں گے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ عارف حسن  اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر بنگل خان بھی تقریب میں شریک تھے ۔ اولمپئین اصلاح الدین نے مشعل ایتھلیٹس کے حوالے کی ، کراچی سےمشعل بلوچستان جائے گی  ، وہاں سےصوبہ پنجاب کا سفر کرنے کے بعد 24 اکتوبر کو پشاور پہنچے گی ۔ مشعل روشن کرنے کےبعد  کراچی کےمختلف شاہراہوں  پر لےجائی گئی۔