Thursday, May 9, 2024

قومی کوہ پیما سرباز خان نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

قومی کوہ پیما سرباز خان نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا۔ قومی کوہ پیما سرباز خان نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی  کو سر کرنا  پاکستانی کوہ پیماؤں کا مشغلہ بن  گیا۔ مسلسل  دوسرے روز   پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔

قومی کوہ پیما سرباز خان نے  8849 میٹر بلندی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ  پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ سرباز خان ایک ماہ میں 8 ہزار میٹر سے  بلند دو چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اپریل میں  نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرناکی بھی سر کر چکے ہیں جس کی اونچائی 8091 میٹر ہے۔ سرباز خان انا پرناکی چوٹی سر کرنے والے  پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں ۔

سرباز خان 25 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔ گزشتہ روز 19 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔ شہروز کاشف  ماؤنٹ ایورسٹ  سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ہیں۔