Sunday, April 28, 2024

قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کا آغاز، پہلے روز عرفان اور عامر کی شرکت

قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کا آغاز، پہلے روز عرفان اور عامر کی شرکت
November 19, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کا آغاز ہوگیا، کیمپ کے پہلے روز محمد عرفان اور محمد عامر نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لئے8روزہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جو 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔ فٹنس کیمپ محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا،عمرہ ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے، شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔ شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے پی سی بی نے این او سی جاری کردیا جبکہ محمد حسنین اورخوشدل شاہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔