Tuesday, April 16, 2024

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع، شاہد آفریدی کی معذرت

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع، شاہد آفریدی کی معذرت
May 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کون کتنا فٹ ہے؟ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے پی سی بی سے معذرت کر لی۔ کہتے ہیں گھٹنے میں درد ہے، انگلش کاؤنٹی کھیلنے جانا ہے رسک نہیں لے سکتا۔ ایبٹ آباد کے بوٹ کیمپ سے پہلے پی سی بی نے کرکٹرز کی فٹنس کو جانچنے کا فیصلہ کیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ یونس خان، صہیب مقصود نے ٹیسٹ دیا تو عماد وسیم اور محمد حفیظ ان فٹ ہونے کی وجہ سے نہ آئے۔ مصباح الحق عمرہ کی وجہ سے بیرون ملک ہونے کے باعث نہ پہنچے۔ شاہد آفریدی نے تو گھر بیٹھے پی سی بی کو میل کر دی اور فٹنس ٹیسٹ دینے سے معذرت کر لی۔ بورڈ کو آگاہ کیا کہ گھٹنے کا مسئلہ ہے، انگلش کاﺅنٹی کھیلنے بھی جانا ہے فی الحال فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکتا۔ کاﺅنٹی کرکٹ سے واپسی پر ہی فٹنس ٹیسٹ ممکن ہے۔ سابق کپتان نے ہمپشائر سے معاہدہ کر رکھا ہے اور انہیں کاﺅنٹی کھیلنے روانہ ہونا ہے۔ ادھر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل بھی جاری رہینگے۔