Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل
April 20, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ قومی کرکٹرز حارث سہیل، محمدعباس، اسد شفیق اور سرفراز احمد کے فٹنس ٹیسٹ ہوگئے۔ شان مسعود، حسن علی، شاداب خان، عماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہوگئے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل لیے جائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قومی ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے لئے۔