Friday, April 19, 2024

قومی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی ‏

قومی کرکٹرز  کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی ‏
May 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پی سی بی نے یو ٹرن لیتے ہوئے قومی کرکٹرز  کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ورلڈ کپ کے دوران فیمیلز کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی تھی ،پاکستانی ٹیم کو اپنے چوتھے میچ کے بعد اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ قومی کرکٹرز کیلئے خوشخبری ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کواہلخانہ  کو ساتھ رکھنے کی نوید سنادی۔ ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں  نے پی سی بی سے ورلڈ کپ کے دوران فیمیلز کو ساتھ رکھنے کر درخواست کی تھی ، جس پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد  اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان میچ   12جون کو کھیلا جائے گا۔ حارث سہیل اور آصف علی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پہلے ہی فیملی  کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی، کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز رکھنے کے لیے پی سی بی نے  کھلاڑیوں پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی پابندی لگائی تھی ۔