Thursday, April 18, 2024

قومی کرکٹرز نے گھروں پر ہی پریکٹس شروع کر دی ‏

قومی کرکٹرز نے گھروں پر ہی پریکٹس شروع کر دی ‏
March 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا  سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے پر قومی کرکٹرز  نے گھروں میں  ہی   پریکٹس شروع کر دی  ،  قومی  ٹیسٹ ٹیم کے  کپتان  اظہر علی  نے بچوں کے ساتھ  گھر  میں    ورزش  کرتے ہوئے  ویڈیو بنائی اور کہا کہ ہم باہر نہیں جاسکتے  لیکن گھر میں ٹریننگ کر سکتے ہیں ۔

پاکستان ٹیم کے  سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے  فارغ وقت میں بیٹ کے ساتھ ٹینس بال باؤنس کرتے ہوئے  ویڈیو اپ لوڈ کی۔

سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خود کو گھر میں قرنطینہ  کرتے ہوئے  بچوں کے ساتھ بیڈ منٹن  کھیلی اور اس کی ویڈیو  بھی شیئرکی ۔

سابق کپتان قومی ٹیم  سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔