Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی کرکٹر نے سب سے کم بار آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی ، آئی سی سی

پاکستانی کرکٹر نے سب سے کم بار آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی ، آئی سی سی
March 16, 2021

دبئی (92 نیوز) پاکستانی کرکٹر میدان میں سب سے زیادہ با اخلاق کرکٹر بن گئے۔ قومی کرکٹرز نے 2018 سے اب تک سب سے کم بار آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔

قومی کرکٹرز کے آن فیلڈ بہتر رویے کی آئی سی سی نے ضمانت دے دی۔ آئی سی سی نے 2018 سے اب تک کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

پاکستان ٹیم نے تین برسوں میں صرف دو بار آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔ گذشتہ 3 برس کے دوران سب سے زیادہ آن فیلڈ خراب ترین رویے کا اظہار انگلش کرکٹرز کی جانب سے سامنے آیا۔ اس عرصے کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم  نے 12 بار آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزیاں کیں ۔ اس دوران انگلش کرکٹرز جرمانے کی زد  میں آئے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسیکنڈل کے بعد  آسٹریلین  پلیئرز  کے رویے میں تبدیلی آئی ہے اور ان تین برسوں میں صرف دو  مرتبہ ہی  خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے۔