Tuesday, May 7, 2024

قومی کرکٹرایبٹ آباد پہنچ گئے ، 31اگست تک فٹنس ٹریننگ کریں گے

قومی کرکٹرایبٹ آباد پہنچ گئے ، 31اگست تک فٹنس ٹریننگ کریں گے
August 27, 2018
ایبٹ آباد( 92 نیوز) ایشیاکپ کے لیے قومی کرکٹرز کی  تیاریاں عروج پر ہیں اور اسی سلسلے میں  کھلاڑی ایبٹ آباد پہنچ گئے  ہیں جہاں وہ 28 سے 31 اگست تک فٹنس ٹریننگ کریں گے۔ یکم ستمبر کو پلیئرز کے  فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جبکہ  تین ستمبر سے  لاہور میں کیمپ لگے گا  ۔ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے  ہو گا ۔ ایونٹ کا سب سے تگڑا مقابلہ 19 ستمبر کو ہو گا ،شاہین روایتی حریف بھارت سے ٹکرائیں  گے ۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ،فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔