Friday, May 10, 2024

قومی کرکٹر محمد عامر آج 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

قومی کرکٹر محمد عامر آج 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
April 13, 2018
گجر خان (92 نیوز) قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں ۔ کرکٹ دیوانوں کے دلوں پر راج کرنے والے محمد عامر چھوٹی عمر میں بڑے بڑے کارنامے سر انجام دے چکے ہیں۔ اسٹار کرکٹر 30 ٹیسٹ میچز میں ان ایکشن ہوئے ،95 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ مایہ ناز کرکٹر نے 40 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 57 وکٹیں حاصل کی۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ،37 میچز میں 46 بار بلے بازوں پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عامر نے اس وقت بہت ہی برا وقت دیکھا جب انگلینڈ میں ان پر ٹیسٹ سیریز کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا۔ عامر نے سب سے پہلے غلطی کا اعتراف کیا اور سزا بھگتنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔ محمد عامر نے چیمپنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو دھول چٹانے میں اہم کردار ادا کیا  ۔ ٹاپ آرڈر کو ٹھکانے لگایا، روہت شرما، دھون اور ویرات کوہلی کے ارمان خاک میں ملائے۔