Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج ہو گا

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج ہو گا
April 17, 2018
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج ہو گا ۔ مایہ ناز کرکٹر پرامید ہیں کہ بلے باز سے آل راؤنڈر بنتے ہی ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے ۔ باؤلنگ پر پابندی کی وجہ سے قومی آل راؤنڈر کو ٹیم سے دوری کی زحمت اٹھانا پڑی ۔ محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے سب سے زیادہ تجربہ کار کرکٹر ہیں ۔ قومی کرکٹر اس سے پہلے نومبر 2014 اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں ۔ محمد حفیظ گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوئے تھے ۔ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا ۔