Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نوٹنگھم میں عید منائی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نوٹنگھم میں عید منائی
June 4, 2019
نوٹنگھم ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے نوٹنگھم میں عید منائی ،انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح کےبعد قومی ٹیم کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نوٹنگھم کی مسجد عمر میں نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ،مشن ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے اہلخانہ انہیں بھارت کیخلاف میچ کے بعد جوائن کرینگے ۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارک باد دی  ۔ مشن ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میںموجود قومی کرکٹ ٹیم سات جون کو اپنا اگلا میچ برسٹل میں سری لنکا کیخلاف کھیلے  گی،قومی ٹیم آج نوٹنگھم سے برسٹل روانہ ہوجائے گی۔