Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر پر لندن گھومنے کا پروگرام بنا لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر پر لندن گھومنے کا پروگرام بنا لیا
July 6, 2016
لاہور (92نیوز) عید اپنوں کے ساتھ منانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عید پر گھر والوں کے ساتھ ہو لیکن سر سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے نکلی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عید انگلینڈ میں منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق‘ اوپننگ بلے باز محمد حفیظ‘ ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی‘ یونس خان‘ وہاب ریاض کی بیگمات اور بچے انگلینڈ میں موجو دہیں اور ان کی خوشی کا رنگ دوبالا کرنے کے لئے دو چھٹیاں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں موجود ان کے دوست اور چاہنے والو ں کا بھرپور ساتھ بھی دستیاب ہو گا۔ کھلاڑی لندن میں چھٹی کا مزہ لیں گے اور لندن آئی‘ بگ بینگ اور مادام تساو کا عجائب گھر دیکھیں گے جبکہ رات کے کھانے کے لئے ایج وئیر روڈ کے پاکستانی اور لبنانی ریستوران میں دعوتوں کا شیڈول بھی ترتیب پا گیا ہے۔ گزشتہ سال بیرون ملک عید گزارنے والے ہاکی کھلاڑیوں نے کرکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کامزہ جیت کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر ہم جیت رہے ہوںتو عید کی خوشی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 8 جون کو لندن کے مغرب میں واقع سر سبز کاونٹی سسیکس میں تین روزہ میچ کھیلے گی۔