Thursday, April 25, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی ، شاداب خان اور حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی ، شاداب خان اور حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئے
June 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) دورہ انگلینڈ سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ،تین قومی کھلاڑی حیدر علی، شادب خان اور حارث روف  کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی، تینوں کھلاڑیوں نے خود کو گھروں میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

دورہ انگلینڈ سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، تین قومی کھلاڑی حیدر علی، شادب خان اور حارث روف  کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ،تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ گزشتہ روزروالپنڈی میں ہوئے تھے ۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاریوں اورٹیم مینجمنٹ ارکان نے بھی کورونا ٹیسٹ کیلئےسیمپل مختلف مراکز میں دے دئیے ہیں ۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان اظہرعلی،بابراعظم،محمد حفیظ،عابدعلی،امام الحق،محمد عباس،فہیم اشرف،مشتاق احمد مینجر منصور رانا سمیت لاہورسے تعلق رکھنے والےدیگر ارکان کے سیمپل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لئے گئے جبکہ بیٹنگ کوچ یونس خان،سابق کپتان سرفراز احمد،فواد عالم،سہیل خان،شان مسعود اور اسد شفیق کے سیمپل کراچی میں لئےگئے ہیں۔

افتخار احمد ،  عمران خان ،  خوشدل شاہ ،  محمد رضوان فخر زمان ،  شاہین شاہ آفریدی اوریاسر شاہ نے اپنے سیمپل پشاور میں دیئے ، اسکواڈ کا دوسراٹیسٹ 25 جون کو لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے دیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا  رزلٹ بھی ایک دن بعد مل جائیں گا۔

شعیب ملک اپنا ٹیسٹ 24 جون کو انگلینڈ روانگی سے قبل کرائیں گے جبکہ وقار یونس آسٹریلیا اور کلف ڈیکن اپنا ٹیسٹ جنوبی افریقہ سے کرا کے آئیں گے۔