Friday, May 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھی 92 نیوز کو سالگرہ کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھی 92 نیوز کو سالگرہ کی مبارکباد
February 6, 2019
کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 92 نیوز کو سالگرہ کی مبارک باد دی  اور  نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ سرفراز احمد نے 92 نیوز کی انتظامیہ اور  ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ چینل پھل پھول رہا ہے اور خصوصا  یہ کھیلوں اور  کرکٹ  کے فروغ کیلئے متحرک رہتاہے  ، اللہ اسے مزید ترقی دے ۔ سرفراز کا کہنا تھاکہ 92 کا نام مجھے  1992 کے ورلڈ کپ کی یاد دلاتا ہے ، اس بار پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے ۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ  دعا ہے کہ  92 نیوز اور ترقی کرے  ۔