Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ون ڈے میں پہلی پوزیشن چھین لی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ون ڈے میں پہلی پوزیشن چھین لی
April 14, 2021

دبئی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ون ڈے میں پہلی پوزیشن چھین لی ۔ بابر اعظم ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

بابر نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی کو دوسری پوزیشن  پر  دھکیل  دیا اور  پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ۔ قومی کپتان    کوہلی کا ون ڈے میں سب سے کم اننگز میں 11 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے چھ سالہ   کیرئیر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا  اور دنیائے کرکٹ کے  بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس کا ون ڈے  میں پاکستان کی جانب سے  تیز ترین دو ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔

قومی کپتان  ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ  میں فخر زمان ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ باؤلرز میں محمد عامر دسویں  جبکہ آل راؤنڈرز میں عماد وسیم ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔